اسلام آباد سمیت تمام صوبوں میں‏ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث مختلف سرگرمیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے ،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات

اسلام آباد سمیت تمام صوبوں میں‏ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث مختلف سرگرمیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے ،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد سمیت تمام صوبوں میں‏ بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے باعث مختلف سرگرمیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پیر کو اپنےایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہےکہ کورونا وائرس کی مثبت شرح میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، صوبوں اور آئی سی ٹی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیزپر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔ اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔انہوں نے کہاکہ ‏این سی او سی نے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے لہذٰا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے.