بھارت کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کرے،علی امین گنڈاپور

بھارت کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کرے،علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نےبھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ کمشیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں چار کشمیری نوجوانوں کی شہادت پربھارتی ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کرے۔پیر کو اپنے جاری بیان میں علی امین گنڈاپورنے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے،ظلم و بربریت سے بھارت کشمیریوں کی تحریک حق خودارادیت کو نہیں دبا سکتا،انصاف کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا فوری نوٹس لیں۔

علی امین گنڈاپورنے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کا قیام ناممکن ہے،بھارت کو بالآخر کشمیروں کا حق خودارادیت دینا ہو گا۔