امریکہ ، کورونا وائرس سے 5 لاکھ 55 ہزارسے زائد اموات

12 کروڑ14 لاکھ افراد کی ویکسنیشن

امریکہ ، کورونا وائرس سے 5 لاکھ 55 ہزارسے زائد اموات

واشنگٹن:امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑپانچ لاکھ21 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ ملک بھر میں 12 کروڑ14 لاکھ افراد کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین لگادی گئی ہے۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد5 لاکھ55 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد30521765 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد7212199 ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی دیگر ملک سے زیادہ ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک555314 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد27 لاکھ 28 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران بھی امریکہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ22754252 سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔امریکہ میں اب تک 121441497افراد کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس سے امریکہ کی کیلیفورنیا، نیویارک اور نیو جرسی سمیت کئی ریاستیں سخت متاثر ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا سے کیلیفورنیا میں 57502 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ نیویارک میں ہلاکتوں کی تعداد49426، ٹیکساس میں47346 ، فلوریڈا میں32742 اور نیوجرسی میں24174 ہے