غیر ملکی شائقین پر پابندی، جاپان اور آئی اوسی کیلئے بڑا نقصان

غیر ملکی شائقین پر پابندی، جاپان اور آئی اوسی کیلئے بڑا نقصان

کراچی: ٹوکیو اولمپکس گیمز کے لئے غیر ملکی شائقین پر پابندی کے بعد جاپانی حکومت اور اولمپکس حکام بڑے مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا، جاپانی اولمپکس کمیٹی کے مطابقچھ لاکھ سے زائد ٹکٹ غیرملکیتماشائیوں نے خرید رکھے ہیں ، رقم کی واپسی سے بڑا مالی دھچکا لگے گا جبکہ ہوٹلنگ ، سیا حت ، فضائی سفر اور دیگر مد میں بھی خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بھی کئی بار کورونا ٹیسٹ سے گذرنا پڑے گا، ملک سے روانگی، جاپان آمد اور مقابلوں کے دوران ہر ہفتے ان کے ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ دوسری جانب جاپانی حکام نے اولمپکس مشعل کی ریلی میں ملکی تماشائیوں کی تعداد بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے،راستے میں موجود مداحوں سے ماسک پہننے ، معاشرتی فاصلے برقرار رکھنے کو کہا گیا ہے۔ادھرجاپانی میڈیا نے غیر ملکی تماشائیوں کی آمد پر پابندی کو اولمپکس پر خود کش حملہ قرار دیا ہے۔