کوشش ہے پی ایف ایف انتخابات جلد کرائیں، نارملائزیشن کمیٹی چیف

کوشش ہے پی ایف ایف انتخابات جلد کرائیں، نارملائزیشن کمیٹی چیف

کراچی (شکیل یامین کانگا / اسٹاف رپورٹر)پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا ہے کہ فیفا کی جانب سے دیئے گئے ٹاسک کو دی گئی مدت میں مکمل کریں گے، ملکی فٹ بال سے متعلق مکمل روڈ میپ بنا کر اپریل کے اوائل میں میڈیا سے شیئر کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم میں ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے موقع پر جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جتنا جلد ممکن ہوسکے گا انتخابات کراکے پاکستانی فٹ بال اس کے حقیقی نمائندوں کے حوالے کردیں گے۔گزشتہ چھ سالوں میں ہماری فٹ بال کا معیارنیچے گیا ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں کا یہ معیار نہیں ہے کہ وہ عالمی رینکنگ میں اتنے نیچے لیول پر ہوں۔نیشنل ویمنز چیمپئن شپ چل رہی ہے، ٹیموں کو دو لیگز میں تقسیم کیا گیا ہے بہتر ٹیمیں اوپر آئیں گی اور کمزور ٹیموں کو دوسرے لیگ میں شامل کرکے ان کی ڈویلپمنٹ کا کام کریں گے۔