بھکر: تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان نے تھانہ سراۓ مہاجر کے علاقے میں کمسن بچے کے ساتھ زیادتی کے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے SHO تھانہ سراۓ مہاجر کو احکامات جاری کیے کہ سفاک ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے جس پر SHO تھانہ سراۓ مہاجر معہ ٹیم نے فوری عمل کرتے ہوئے ملزم کے خلاف چھاپے مارنا شروع کر دئے اور ملزم مسمی ارسلان ولد عبدالرزاق سکنہ چکنمبر TDA /48 کوچند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں انشاء اللہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔