وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور چیئر مین سرمایہ کاری بورڈ وتجارت سردار تنویر الیاس خان کی صدارت میں بورڈ آف ڈائریکٹر کا 35 واں اجلاس ایوان وزیر اعلی میں منعقد ہوا

جس میں بورڈ کی کارکردگی پنجاب میں سرمایہ کاری اور سرمایہ کاروں کو سہولیات باہم پہنچانے اور انکی مشکلات کے تدارک پر اٹھائے گئے اقتدامات کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیا

وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور چیئر مین سرمایہ کاری بورڈ وتجارت سردار تنویر الیاس خان کی صدارت میں بورڈ آف ڈائریکٹر کا 35 واں اجلاس ایوان وزیر اعلی میں منعقد ہوا

وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور چیئر مین سرمایہ کاری بورڈ وتجارت سردار تنویر الیاس خان کی صدارت میں بورڈ آف ڈائریکٹر کا 35 واں اجلاس ایوان وزیر اعلی میں منعقد ہوا جس میں بورڈ کی کارکردگی پنجاب میں سرمایہ کاری اور سرمایہ کاروں کو سہولیات باہم پہنچانے اور انکی مشکلات کے تدارک پر اٹھائے گئے اقتدامات کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیا، نیز غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کے حولے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے کے اقتدامات کو سراہا گیا جسکی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاروں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر اعتماد کرتے ہوئے سرمایہ کاری کا عمل شروع کردیا جبکہ ایک مسلکی سیاست دان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے سرمایہ کو ڈبونے کی بات کر کے غیر ملکی سرمایہ کاری کے عمل کو روکنے کی مکروہ کوشش کی مگر سرمایہ کار اس بیان کو خاطر میں بھی نہیں لائے۔

اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان نے سرمایہ کاری بورڈ کے کام کو سراہا اور جہاں بھی سرمایہ کاری کے حوالے سے رکاوٹ آئے آدھی رات کو بھی مجھے جگا کر بتایا جائے میں خود دفتر کھلنے سے قبل اس دفتر کے باہر کھڑا ہوگا وزیر اعظم اور وزیر اعلی سردار عثمان خان بزدار نے واضع ہدایت دی ہے کہ اب کار کردگی دکھائی جائے۔ ہمیں اپنی کارکردگی کو بساط سے بڑھ کر کرنا ہے تاکہ چند مہینوں میں کارخانے پیداواری عمل شروع کر دیں اور بے روز گاری کا خاتمہ ھو خوشحالی سے سیاحت کا بھی عمل تیز تر ہو جائے گا۔ وزیر اعلی کی ہدایت پر مختلف ممالک کے دیگر سرمایہ کاروں سے ذاتی طور پر رابطے میں ہوں۔

رمضان کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔  جو محض ایم او یو تک نہیں رہے گی نتائج بر آمد کئے جائیں گے۔ سردار تنویر الیاس خان نے بورڈ ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا دنیا میں ترقی اجتماعی کاوشوں سے آتی ہے اور یہ ایک ٹیم ورک کا کارنامہ ہوتا ہے جس کے لئے ہماری ٹیم قابل تحسین ہے مگر کام کی حد نہیں  ہوتی۔ بورڈ میٹنگ میں صدر لاھور چیمبر آف کا مرس میں طارق مصباح،وائس چیئر مین اور سیز پاکستانی کمیشن وسیم رامے،صدر چیمبر آف کامرس فیصل آباد احتشام جاوید،ملتان سے احسن رشید، چیف ایگزیکٹو افیسر ارفعہ اقبالاور دیگر ممبران کے علاوہ ٹیکنیکل سٹاف نے شرکت کی جبکہ سیما اظہر بزریعہ ویڈیو لنگ اجلاس میں شریک ہوئیں۔