جنوبی پنجاب میں صحت مند تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سفاری پارک کا منصوبہ تیار

ڈیرہ غازی خان میں 500 ایکڑپرسفاری پارک کا قیام عمل لایا جا رہا ہے  سفاری پارک کے منصو بے سے جنوبی پنجاب کے عوام کو تفریح کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی،رفاقت گیلانی

جنوبی پنجاب میں صحت مند تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سفاری پارک کا منصوبہ تیار

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں صحت مند تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سفاری پارک کے منصوبے پر عمل در آمد شروع کیا جا رہا ہے۔ آج یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں 500 ایکڑپرسفاری پارک بنا یا جائے گا۔ سفاری پارک میں ایک بڑا اور4 چھوٹے انکلوژر بنائے جائیں گے اور پکنک سپاٹ اور کیفے ٹیریا کے ساتھ دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ اسی طرح سوئمنگ پول اور چلڈرن پارک بھی بنائے جائیں گے۔

مزید براں سفاری پارک میں شجرکاری ہنگامی بنیادوں پر کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ عوام کو معیاری تفریح گاہ کی فراہمی کیلئے سفاری پارک کا منصوبہ جلد از جلد آپریشنل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سفاری پارک کا منصوبہ آپریشنل ہونے سے جنوبی پنجاب کے عوام کوصحت مند تفریح کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی۔