ائر مارشل ارشد ملک نے ناگہانی حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

طیارے میں 91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک فوری طور پر پی اے ایف کے طیارے سے کراچی روانہ

ائر مارشل ارشد ملک نے ناگہانی حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پی آئی اے کی تاریخ کا دل خراش واقعہ پی آئی اے کا طیارہ کراچی ائر پورٹ کے نزدیک لینڈنگ کے وقت گر کر تباہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 لاہور سے کراچی جارہی تھی۔طیارے میں 91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک فوری طور پر پی اے ایف کے طیارے سے کراچی روانہ ہو گئے۔

ائر مارشل ارشد ملک نے ناگہانی حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پی آئی اے کے آپریشنل ملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے۔پی آئی اے کا ایمرجنسی کال سینٹر فعال کر دیا گیا ہے۔جیسے جیسے معلومات آئیں گی میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائیں گی