چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت زراعت کے شعبے کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت زراعت کے شعبے کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے

اسلام آباد :چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت زراعت کے شعبے کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چینی سرمایہ کاروں کیلئے زراعت و فوڈ پروڈکشن، پروسسنگ، لاجسٹک و مارکیٹنگ میں وسیع مواقعوں، زراعت کے شعبے میں جائنٹ وینچرز اور بزنس ٹو بزنس روابط کو فروغ دیا جارہا ہے۔ دو طرفہ معاشی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستان میں چین کے تعاون سے صعنتی انقلاب برپا ہوگا۔ اس مرحلہ میں ملک کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، فاٹا اور آزاد کشمیر میں مجموعی طور پر 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے۔پاکستان اور چین موسمیاتی تبدیلی، آبی انتظام، جنگلات اور آلودگی سے پاک ماحول کی بحالی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی خصوصی توجہ دی ہے.