سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی رقوم کی وصولی میں 29 فیصد اضافہ

سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی رقوم کی وصولی میں 29 فیصد اضافہ

اسلام آباد :سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی رقوم کی وصولی میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ترسیلات زر کی وصولیاں 24 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل 21-2020 کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 24.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں۔ اس طرح جاری مالی سال کے ابتدائی دس مہینوں میں گزشتہ پورے مالی سال کے مقابلہ میں ایک ارب ڈالر زیادہ پاکستان بھجوائے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل 20-2019 کے دوران دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی شہریوں کی جانب سے بھجوائی گئی رقوم کے مقابلہ میں رواں مالی سال کےاسی عرصہ کے دوران 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس بی پی کے مطابق اپریل 2020 کے مقابلہ میں اپریل 2021 کے دوران ترسیلات کی وصولیاں 56 فیصد اضافہ سے 2.8 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل 21-2020 کے دوران سعودی عرب سے 6.4 ارب ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 5.1 ارب ڈالر جبکہ برطانیہ سے 3.3 ارب ڈالر اور امریکہ سے 2.2 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے گئے ہیں