موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے خالص ریونیو میں 70 فیصد اضافہ

موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے خالص ریونیو میں 70 فیصد اضافہ

اسلام آباد :پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ ( ایم ایم بی ایل) کے خالص ریونیو میں 70 فیصد جبکہ قبل از ٹیکس آمدن میں 1390 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایم ایم بی ایل کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں جنوری تا مارچ 2021 میں بینک کا خالص ریونیو 1.884 ارب روپے جبکہ قبل از ٹیکس نفع 490 ملین روپے تک بڑھ گیا جو سال 2020 کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں بالترتیب 70 فیصد اور 1390 فیصد زیادہ رہا ہے۔ مزید برآں رواں سال کے پہلے تین ماہ کے خاتمہ تک ایم ایم بی ایل کے قرضوں کی فراہمی کا حجم 27.4 ارب روپے جبکہ ڈیپازٹس کا حجم 48.8 ارب روپے تک بڑھ گیا۔ ایم ایم بی ایل کے چیف فنانس اینڈ ڈیجیٹل آفیسر سردار محمد ابو بکر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں مالیات کے شعبہ کی خدمات میں انقلابی تبدیلیوں کے راستے پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ چار سہ ماہیوں میں اس حوالہ سے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کاتسلسل سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بھی جاری رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر میں اپنے کسٹمرز کےلئے جدت کی بنیاد پر نئی نئی خدمات کی فراہمی کےلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینک ملک میں مالیات تک رسائی کی شرح میں اضافہ کے اقدامات جاری رکھے گا جس سے پاکستان کے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لائی جاسکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم بی ایل خصوصی طور پر خواتین کی مالیات کے شعبہ کی خدمات تک رسائی میں آسانی کےلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کررہا ہے ا ور اس سلسلہ میں ملک بھر کے دوردراز علاقوں کے اپنے کسٹمرز کےلئے جدید دیہی علاقوں میں کام کرنے والے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے شعبہ کی مالی معاونت کا تسلسل جاری رکھے گا