چار خصوصی اقتصادی زونز سے 1.47 ملین روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، حکام

چار خصوصی اقتصادی زونز سے 1.47 ملین روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، حکام

اسلام آباد :چار خصوصی اقتصادی زونز ( ایس ای ریڈز) سے 1.47 ملین روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ایس ای زیڈز کی تکمیل سے ملک میں صنعتی ترقی کے فروغ اور پائیدار معاشی شرح نمو کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ راشاکئی ، ایم ون نو شہرہ، دھابیجی ٹھٹہ، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد اور بوستان بلوچستان کے چار خصوصی اقتصادی زونز سے روزگار کے 4 لاکھ 75 ہزار براہ راست جبکہ 10 لاکھ بالواسطہ مواقع پیدا ہوں گے جس سے بے روزگاری کی شرح میں کمی کے ساتھ ساتھ پاکستان میںصنعتی ترقی ہوگی اور پائیدار اقتصادی شرح نمو کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای زیڈز میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مختلف مراعات کے علاوہ عالمی معیار کی سہولت کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے.