سابق کپتان سرفراز احمد34 برس کے ہوگئے

سابق کپتان سرفراز احمد34 برس کے ہوگئے

اسلام آباد :قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین اور سابق کپتان سرفراز احمد34 برس کے ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد نے سرفراز احمد کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سرفراز احمد22 مئی1987 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 2007 میں ون ڈے جبکہ 2010 میں ٹیسٹ اور ٹی 20 ڈیبیو کیا۔ وہ اب تک 49 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 60 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے 2006 میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ اور 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتا۔ دونوں بار پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دی۔ اس کے علاوہ سرفراز کی قیادت میں گرین شرٹس نے لگاتار 11 ٹی 20 سیریز اپنے نام کیں اور 2019 میں ان کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتا