منشا پاشا کا 10 لاکھ فالوورز کیلئے خوبصورت گانا

منشا پاشا کا 10 لاکھ فالوورز کیلئے خوبصورت گانا

پاکستانی اداکارہ منشا پاشا انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز مکمل ہونے پر اپنا گانے کا چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے لے آئیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے 10 لاکھ کی انسٹاگرام فیملی کیلئے اپنی سُریلی آواز میں ماضی کا مقبول گانا گایا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔منشا پاشا نے فالو کرنے والے 10 لاکھ مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے‘ گایا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ میرا پسندیدہ گانا ہے جو میں اپنے مداحوں کیلئے کنگنا رہی ہوں.اداکارہ نے لکھا کہ وہ ہمیشہ مداحوں کی جانب سے دیے جانے والے پیار اور سپورٹ کی شکرگزار رہیں گی۔واضح رہے کہ منشا پاشا نے حال ہی میں سماجی کارکن جبران ناصر نے نکاح کیا تھا۔