علی ظفرکا 70 سالہ پاک چین دوستی پر چینی زبان میں گانا ریلیز

علی ظفرکا 70 سالہ پاک چین دوستی پر چینی زبان میں گانا ریلیز

عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر چینی زبان میں گانا ریلیز کردیا۔علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر پاک چین دوستی پر چینی زبان میں گائے گئے اپنے گانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔گلوکار کے گانے کی اس ویڈیو میں ایک چائنیز گلوکارہ کو بھی ان کے ساتھ گانا گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

علی ظفر نے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر، میں نے کچھ چینی زبان سیکھی اور ہماری دوستی کے بارے میں گایا۔‘واضح رہے کہ اُنہوں نے چینی زبان میں پہلی بار گانا گایا ہے، گلوکار کے اس گانے کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔علی ظفرکے گانے کی اس ویڈیو کو اب تک 3 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے ویڈیو پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔