شاہین یا مچل اسٹارک، کیوی کپتان نے کیا جواب دیا؟

شاہین یا مچل اسٹارک، کیوی کپتان نے کیا جواب دیا؟

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کردی۔

کرک انفو کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو قومی ٹیم کے نوجوان پیسر شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے یارکر میں سے کسی ایک پلئیر کو منتخب کرنے کا سوال کیا؟ جس پر کیوی کپتان نے شاہین کا نام لیا۔

انہوں نے کہا کہ کین دونوں گیند بازوں کے یارکرز بالکل ایک جیسے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور مچل اسٹارک اپنی تیز اور سوئنگ بالنگ کی وجہ سے کرکٹ کی دنیا میں کافی مشہور ہیں۔

دوسری جانب قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹی20 ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف فائنل میں انجری کا شکار ہوئے تھے، تاہم اب انکی صحت میں بہتری آرہی ہے۔