قوانین کی خلاف ورزی پر فیکٹریوں کے خلاف محکمہ لیبر کا کریک ڈون

قوانین کی خلاف ورزی پر 1041 چا لان ، 08فیکٹریوں کے خلاف ایف آئی آر

قوانین کی خلاف ورزی پر فیکٹریوں کے خلاف محکمہ لیبر کا کریک ڈون

لاہور: صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان کی ہدایت پر   فیکٹریوں میں کام کرنے والے غریب مزدورں   کے  حقوق کے تحفظ کیلئے چار روزہ خصوصی مہم کے دوران شمالی لاہور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں 08ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ٹیموں نے چار دنوں کے دوران 130فیکٹریاں چیک کیں۔ محکمہ لیبر کے افسران نے کم از کم اجرت، اوور ٹائم، بونس، سالانہ چھٹیوں کی ادائیگی، فیکٹری رجسٹریشن، بانڈڈ لیبر اور مزدورں کی صحت کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر 1041 چا لان کیے گئے۔ 08فیکٹریوں کے خلاف بچوں سے مشقت کرانے پر ایف آئی آر درج کروائی گئیں۔

مہم کے اختتامی روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر لاہور نارتھ ارشد محمود تارڑ نے بتایا کہ سیکرٹری لیبر محمد عامر جان اور  ڈی جی لیبر ویلفیئر پنجاب فیصل نثار کی جانب سے لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ مہم کے خاتمے کے بعد بھی فیکٹر یوں کی چیکنگ جاری رہے گی اور اس سلسلے میں تمام فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نے کہا کہ فیکٹری مالکان کو بھی مطلع کیا جاتا ہے  کہ وہ اپنے مزدورں کا ہر لحاظ  سے خیال رکھیں اور  قانون کے مطابق انکو حاصل مراعات کو یقینی بنائیں۔ جو فیکٹری مالکان اس پر عمل نہیں کریں گے انکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔