محکمہ لائیوسٹاک ریماؤنٹ ویٹرنری کور(آر وی ایف سی) کے ساتھ مثبت تکنیکی اور تحقیقی تعاون کا خواہاں ہے:وزیر لائیوسٹاک

 ریماؤنٹ وینٹرنری کور کے وفد کی وزیر لائیوسٹاک حسنین بہادر دریشک سے ملاقات

محکمہ لائیوسٹاک ریماؤنٹ ویٹرنری کور(آر وی ایف سی) کے ساتھ مثبت تکنیکی اور تحقیقی تعاون کا خواہاں ہے:وزیر لائیوسٹاک

لاہور: محکمہ لائیوسٹاک ریماؤنٹ ویٹرنری کور سے مثبت اور بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ اس بات کا اظہار وزیر لائیوسٹاک حسنین بہادردریشک نے اہم اجلاس کی سربراہی کے دوران کہی۔ریماونٹ ویٹرنری کور (RVFC)سے آئے وفد نے ڈائریکٹر جنرل(RVFC)میجر جنرل کامران کی سربراہی میں وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک سے ملاقات کی۔اس اجلاس کا مقصد بریڈامپرومنٹ کے شعبہ میں دونوں اداروں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا تھا۔

وزیر لائیوسٹاک حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ آروی ایف سی خصوضاً ادارہ برائے بوائن جینیات(CEBG) لائیوسٹاک سیکٹر کی بہتری کے لیے احسن انداز میں کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اداروں کے مابین تعلقات کو مزید استوار کیا جائے تاکہ بریڈ امپرومنٹ اور جینیاتی تحقیق میں مزید ترقی و ترویج ممکن ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن شعبوں میں تعاون کی ضرورت ہے وہاں فریم ورک میں رہتے ہوئے دونوں ادارے ایک دوسرے کی مدد کر یں۔ تاکہ انفرادی کامیابی کی بجائے ملکی اور علاقائی کامیابی حاصل ہو سکے۔

انہوں نے RVFCکے ادارہ برائے بوائن جینیات (CEBG)کے کام کو سراہا اور کہا ایمپیریو ٹرنسفر ٹیکنالوجی ملک کا اثاثہ  ہے۔اس ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے اور محکمہ لائیوسٹاک اس سلسلہ میں آر وی ایف سی کے ساتھ مثبت تکنیکی اور تحقیقی تعاون کا خواہاں ہے۔ اس طرح کی جدید سائنسی تحقیقات کو لائیوسٹاک سیکٹر کی بہتری کے لیے بروے کار لانا ہوگا۔ تاکہ ہم نہ صرف گوشت اور دودھ کی ملکی ضروریات پوری کر سکیں بلکہ بین الاقوامی برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔انہوں نے (CEBG) کے سیمن پروڈکشن ونگ کی رجسٹریشن کے حوالہ سے کہا کہ تمام امور کو اینیمل بریڈنگ ایکٹ 2014کے تناظر میں پرکھا جائے اور رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

اس کے علاوہ ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے ناصرف جانوروں کی آئندہ نسلوں کو بچایا جاسکے بلکہ بہترین جانوروں کے انتخاب اور پروجنی ٹیسٹنگ پروگرام سے جانوروں کی پیداواری صلاحیت کوبھی بڑھایا جائے۔ڈائریکٹر جنرل آر وی ایف سی میجر جنرل کامران نے محکمہ لائیوسٹاک کے لیے تکنیکی معاونت کا یقین دلایا اور کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔دونوں اداروں نے سیمن پروڈکشن اور جینیاتی تحقیق کے سلسلہ میں تعاون پرزور دیا۔ آروی ایف سی وفد کی طرف سے وزیر لائیوسٹاک حسنین بہادر دریشک اور سیکرٹری لائیوسٹاک کو شیلڈز بھی دی گئی۔

اس اجلاس میں سیکرٹری لائیوسٹاک سمیت دیگر افسران جن میں ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ)،ایڈیشنل سیکرٹری(ٹیکنیکل)،ڈائریکٹر جنرل(توسیع)، ڈائریکٹر جنرل(پروڈکشن)اور رجسٹرار لائیوسٹاک بریڈینگ سروسز اتھارٹی شامل ہیں نے بھی شرکت کی۔