کسی سپریم کورٹ سے سزا یافتہ اور عدالتی مفرور کو قومی اداروں پر تنقید زیب نہیں دیتی: راجہ بشارت

ہ فوج نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے بھر پور کردار ادا کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ جس طرح نواز شریف کی تقریر کو قومی میڈیا پراجازت دی گئی:وزیر قانون پنجاب

 کسی سپریم کورٹ سے سزا یافتہ اور عدالتی مفرور کو قومی اداروں پر تنقید زیب نہیں دیتی: راجہ بشارت

لاہور:وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے اے پی سی کے دوران نواز شریف کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سپریم کورٹ سے سزا یافتہ اور عدالتی مفرور کو قومی اداروں پر تنقید زیب نہیں دیتی. انہوں نے کہا کہ فوج نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے بھر پور کردار ادا کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ جس طرح نواز شریف کی تقریر کو قومی میڈیا پراجازت دی گئی، وہ عمران خان کی سیاسی و اخلاقی فتح ہے جس سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ حکومت نواز شریف یا اپوزیشن سے قطعاً خائف نہیں ہے.

راجہ بشارت نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر ایک مایوس شخص کی تقریر تھی جس نے ان کی اپنی ہی جماعت کے لیے مشکلات پیدا کیں. راجہ بشارت نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر کو کسی بھی طرح ایک محب وطن کی تقریر نہیں کہا جا سکتا. انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب یا دیگر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا دیوانیکا خواب ثابت ہو گا کیونکہ عدم اعتماد کی دھمکی دینے والے چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپنی بے بسی ظاہر کر چکے ہیں. راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ تحریک  انصاف نے ملک کو مشکلات سے نکال لیا ہے جبکہ اپوزیشن اسے پھر پیچھے دھکیلنا چاہتی ہے لیکن پاکستان کے غیور عوام بار بار لٹیروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے.