میاں اسلم اقبال سے بیسٹ وے سیمنٹ گروپ کے وفد کی ملاقات

ہمارا گروپ پائی خیل میانوالی اور اٹک کے علاقے رشین میں سیمنٹ پلانٹس لگانا چاہتا ہے اوریہ نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے این او سی کے اجراء کے منتظر ہیں: صوبائی وزیر صنعت و تجارت

 میاں اسلم اقبال سے بیسٹ وے سیمنٹ گروپ کے وفد کی ملاقات

لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے آج بیسٹ وے سیمنٹ گروپ کے بریگیڈیئر ریٹائرڈ سید کوثر حسین کی قیادت میں وفد  نے ملاقات کی۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں سیمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے این او سی کے اجراء کے امور پر بات چیت ہوئی۔ وفد کے سربراہ نے کہا کہ ہمارا گروپ پائی خیل میانوالی اور اٹک کے علاقے رشین میں سیمنٹ پلانٹس لگانا چاہتا ہے اوریہ نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے این او سی کے اجراء کے منتظر ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیمنٹ انڈسٹری میں سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے خود ان سے ملاقاتیں کر رھا ھوں۔متعلقہ محکموں کے روایتی تاخیری حربوں کو سرمایہ کاری میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔  انہوں نے کہا کہ متعلقہ 5محکوں کوٹائم لائن کے اندر این اوسی کے اجراء کاپابند بنایا گیا ہے اورمتعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سٹڈی پہلے سے مکمل کرکے رکھیں۔

قواعد و ضوابط کو مد نظر رکھ کر این او سی کے اجراء کوکم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ این اوسی کے اجراء میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبے میں نئی سرمایہ کاری لاکرروزگار کے مواقع بڑھائیں گے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔