ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن نوید راؤف کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ

سپرنٹنڈنٹ جیل غلام سرور سمرا،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ملک سرفرازاحمد اور طارق محمود بھی ہمراہ تھے ملاقات شیڈ میں اسیران کی ملاقات کے لئے آنے والے ان کے لواحقین سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا

ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن نوید راؤف کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ

لاہور: ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن نوید راؤف کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل غلام سرور سمرا،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ملک سرفرازاحمد اور طارق محمود بھی ہمراہ تھے۔ ملاقات شیڈ میں اسیران کی ملاقات کے لئے آنے والے ان کے لواحقین سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا جس پر اسیران کے لواحقین نے جیل انتظامیہ کی طرف سے دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، ڈی آئی جی جیل خانہ جات نےویٹنگ شیڈ میں موجوداشیاء کو چیک کیا جسے تسلی بخش قرار دیا۔

جیل کی سیکیورٹی کے حوالے سے این آر ٹی سی کے پروجیکٹ کا جائزہ لیا۔ نئے تعمیر کیے گئے این آر ٹی سی آفس کا وزٹ کیا، کیمرہ جات،سیکینگ مشین، واک تھرو گیٹ اور دیگر سیکیورٹی کے متعلقہ آلات کی بابت جیل کی انتظامیہ اور این آر ٹی سی انجینئر نے بریفنگ دی۔ملازمین واسیران کے آن لائن ریکارڈ کو محفوظ کرنے کے لئے بنائے گئے پنجاب پریژن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم آفس کا وزٹ کیا۔ انھوں نےاندرون جیل نصب شکایات بکس کو چیک کیا کسی بھی اسیر کی طرف سے جیل انتظامیہ کے خلاف کسی قسم کو کوئی شکایت نہ ملی جس پر جیل انتظامیہ کو سراہا گیا۔ 

خواتین وارڈ کا وزٹ کیا، خواتین اسیران سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا جس پر خواتین اسیران نے جیل انتظامیہ کی طرف سے دی گئی سہولیات کو تسلی بخش قرار دیا۔ پینے کے لئے صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے لئے لگائے گئے واٹر چلرز،الیکٹرک فین ودیگر روزمرہ کی ضروریات کا جائزہ لیا۔  ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات لاہور ریجن لاہور نے اپنے دست مبارک سے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور ملکی ترقی واستحکام کے لئے دعا کی۔