بھکرپولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی۔جوئے کے اڈے اور قحبہ خانے پر ریڈ، متعدد گرفتار

1
1
1

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکی ہدایات پر معاشرتی جرائم کے خلاف کاروائی میں بھکر پولیس برسرپیکار ہے۔ منشیات فروش، جواریوں اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ SI زعیم مہدی معہ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے قحبہ خانے کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان گرفتارکرلیے۔

پولیس کو اطلاع ملی کہ قیصر عباس،غلام عباس،اور شازیہ زوجہ نزیر جسم فروشی کا اڈہ چلاتا ہے اور ملحقہ علاقہ جات سے لڑکیاں منگوا کر آگے بھیجتا ہے۔ پولیس نے ریڈ کرکے غلام شبیر ولد اسلام دین قوم ملک تیلی سکنہ دلیوالہ،شازیہ بی بی،زیتون بی بی زوجہ اسداللہ اقوام اعوان سکنائے کلورکوٹ کو گرفتار کر لیا۔ جملہ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 371/A-B کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔  ایک او ر کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر نے جواری رنگے ہاتھوں دھر لیے۔ پولیس نے خفیہ اطلاعات پر چکنمبر 27/TDA کے جنگل میں چھاپہ مارا۔ ملزمان قمر عباس،بلال حسین،ظہور حسین،قیصر عباس،غلام قاسم،نذر حسین، کو گرفتار کرلیاگیا۔ ملزمان کے قبضے سے جوئے پر لگی رقم/ 56300 روپے 5 موبائل فون 10 عدد موٹر سائیکل مالیتی 3 لاکھ روپے اور ڈولی دانہ برآمد کیے گئے۔ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔