گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار881 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،وزارت قومی صحت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار881 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،وزارت قومی صحت

اسلام آباد :گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 53 ہزار881 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار881 کوروناٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ جن میں سے3772 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کے نتائج مثبت آنے کی شرح 7.0 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 80 ریکارڈ کی گئی ہے.