پاکستان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ویزا جاری کر دیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

پاکستان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ویزا جاری کر دیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ویزا جاری کر دیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ افغان کرکٹ ٹیم اپنے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں لائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں پشتو زبان میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ ’’زما دا اخلاص نہ ڈکے نیکے حیلے او دعاگانے تاسو سرا دی‘‘۔ (میری پرخلوص نیک خواہشات اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں.