مقررہ ڈیڈ لائن تک افغانستان سے انخلا کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہے ہیں، امریکی صدر

مقررہ ڈیڈ لائن تک افغانستان سے انخلا کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہے ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن :امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے 31 اگست کی مقررہ ڈیڈ لائن تک انخلا کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہے ہیں لیکن اگر ضرورت پڑی تو انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع بھی کر سکتے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز وائٹ ہائوس سے ٹیلی ویژن پراپنے خطاب میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کریں گے لیکن اگر غیرملکی رہنمائوں کی طرف سے ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست کی گئی تو اس کے لیے ہم دیکھیں گے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان سے امریکیوں اور افغان اتحادیوں کاانخلا مشکل ہے اور انہوں نے اس انخلا کے حوالے سے پروگرام میں بعض تبدیلیاں کی ہیں جن کا مقصد انخلا کے دوران لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے