بھارتی شہری نے سکے جمع کرکے موٹر سائکل خرید لی

بھارتی شہری نے سکے جمع کرکے موٹر سائکل خرید لی

بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے شہری نے ڈھیروں سکے جمع کرکے موٹر  سائیکل خرید لی۔ مذکورہ شخص نے کئی مہینوں تک سکے جمع کیے جس کے بعد سکوں سے بھری  بوری اٹھا کر اسکوٹر خریدنے شو روم  پہنچ گیا اور اسکوٹر بائیک خرید لی۔

بھارتی شہری کی سکوں سے بھری بوری کو تین لوگ اٹھا کر شوروم میں لائے جہاں کئی لوگوں نے مل کر سکے گنے جس میں کافی وقت بھی لگا۔ مذکورہ شخص کی خواہش تھی کہ وہ اپنا اسکوٹر خریدے جس کے لیے اس نے مہینوں تک سکے جمع کیے اور اس طرح چاہت پوری ہوئی۔