پھونک مار کر موم بتی بجھانے والی حیران کن موبائل ایپ 

سلیکان ویلی(مانیٹرنگ ڈیسک):  ایپل اسٹور پر ایک ایسی تفریحی ایپ ’بلوئر‘ بھی ہے جسے انسٹال کرکے آئی فون کو اتنی طاقتور پھونک مارنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے کہ جس سے سالگرہ کی موم بتی بجھائی جاسکے۔ یہ ایپ مفت میں دستیاب نہیں بلکہ اس کی قیمت 1.99 ڈالر (تقریباً 350 پاکستان روپے) ہے۔ اس کے باوجود بھی یہ ایپل اسٹور پر تفریحی ایپس کی کیٹیگری میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

اسے تیار کرنے والے ادارے ’کیونیو‘ کے مطابق، یہ ایپ آئی فون کے الیکٹرک سرکٹ میں کچھ خفیہ فیچرز کا فائدہ اٹھاتی ہے اور اس کے اسپیکروں کو پھونک مارنے کے انداز میں ہوا پھینکنے کے قابل بناتی ہے۔