ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل سے جاری

منشیات و ناجائز اسلحہ برآمد،مجرمان اشتہاری گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق بھکر پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل سرگرم ہے

ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل سے جاری

ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل سے جاری۔ منشیات و ناجائز اسلحہ برآمد،مجرمان اشتہاری گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق بھکر پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل سرگرم ہے ۔ اس ضمن میں SHO تھانہ کلورکوٹ SIزعیم مہدی معہ ٹیم نے دوران سرچ اپریشن ملزم مسمی محمد بلال ولد محمد سلیم سکنہ کلورکوٹ سے پسٹل 30بور ، ملزم مسمی محمد رمضان ولد غلام رسول سکنہ کلورکوٹ سے 30لیٹر شراب ،ملزم مسمی محمد طاہر ولد محمد امین سکنہ سید والا سے 250گرام چرس برآمد کرلی ۔

 ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر انسپکٹر احمد عباس خان معہ ٹیم نے ملزم مسمی غلام حسین سکنہ بھکر سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی ایک مجرم اشتہاری مسمی نادر خان سکنہ بھکر کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر دریاخان انسپکٹر محمدآصف خان معہ ٹیم نے ایک مجرم اشتہاری مسمی امداد حسین ولد جیون سکنہ پنجگرائیں کو گرفتار کر لیا. ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ۔  اچھی کارکردگی پر DPO بھکررانا طاہر رحمٰن خان نے SHOsاور انکی ٹیم کو شاباش دی۔ مذید جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔