چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے افغانستان سے تعلق رکھنے والا 14 سالہ بچہ والدین کے حوالے کر دیا

 فیملی ٹریسنگ یونٹ کی کاوشوں نے اس مشکل کام کو ممکن بنایا: سارہ احمد  

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے افغانستان سے تعلق رکھنے والا 14 سالہ بچہ والدین کے حوالے کر دیا

لاہور : چا ئلڈ پروٹیکشن بیورو نے افغانستان کا بچہ لواحقین کے حوالے کردیا۔ 14سالہ بچہ سمسور خان جلال آباد افغانستان سے بھاگ کر لاہور پہنچ گیا تھا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچے کو داتا دربار لاہور سے ریسکیو کیا تھا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے فیملی ٹریسنگ یونٹ نے اس بچے کی فیملی کو افغانستان سے ٹریس کیا۔ ڈیڑھ سال کے بعد بچے کے لواحقین افغانستان سے بچے کو لینے پہنچے۔ چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے فیملی ٹریسنگ یونٹ کی کوششوں کو سراہا۔