مسائل سے پاک ریاست کی تکمیل کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا: سبطین خان

صوبائی وزیر کی میانوالی سے تعلق رکھنے والے وفد سے ملاقات میں گفتگو وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا ہر فرد خوشحال ہوگا: وزیر جنگلات

مسائل سے پاک ریاست کی تکمیل کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا: سبطین خان

لاہور:وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان سے میانوالی سے تعلق رکھنے والے مختلف عوامی وفود نے ملاقات کی۔ ملاقاتیوں نے صوبائی وزیر کو اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر سبطین خان نے مسائل کے ازالے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر سبطین خان نے کہا کہ عوامی مسائل کا احاطہ کرنا ہمارا مشن اور مقصد ہے۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ترقیاتی کاموں کو تیز ترین حکمت عملی کے ساتھ مکمل کرنے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے ترقیاتی اہداف کی جلد از جلد تکمیل کی کوششوں کیلئے تیز ترین حکمت عملی کے ضمن میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی کاوشوں کو بھی سراہا اور اس امر کا بھی اظہار کیا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی مسائل سے پاک ریاست کی تکمیل کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ریاست مدینہ کی طرز پر شہریوں کو سکھ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا ہر فرد خوشحال ہوگا۔