گلہری کی تیز دھار چاقو سے کھیلتے ویڈیو

یہ واقعہ چند دن قبل کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ایک علاقے میں پیش آیا، جب گھر کے پچھلے احاطے کی دیوار پر پڑے چاقو کی چمک دیکھ کر گلہری اس کی طرف بڑھی

گلہری کی تیز دھار چاقو سے کھیلتے ویڈیو

کینیڈا میں ایک خاتون خانہ کی غفلت کی وجہ سے معصوم جانور گلہری کی جان اس وقت خطرے میں پڑ گئی جب اس نے ایک تیز دھار چاقو کو اٹھا کر کھیلنا شروع کر دیا۔ یہ واقعہ چند دن قبل کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ایک علاقے میں پیش آیا، جب گھر کے پچھلے احاطے کی دیوار پر پڑے چاقو کی چمک دیکھ کر گلہری اس کی طرف بڑھی۔ روزڈیل علاقے کی رہائشی خاتون خانہ اینڈریا ڈائمنڈ نے اس منظر کی ویڈیو بھی بناکر ٹویٹر پر ڈالی، جس میں گلہری کو چاقو سے کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے، گلہری شاید چاقو کو سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی۔