دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز 9 کروڑ 87 لاکھ سے متجاوز

دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز 9 کروڑ 87 لاکھ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 87 لاکھ 50 ہزار 103 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 21 لاکھ 16 ہزار 438 ہو گئیں۔  کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 56 لاکھ 96 ہزار 943 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 192 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 9 لاکھ 36 ہزار 750 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 24 ہزار 177 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 53 لاکھ 90 ہزار 42 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 97 لاکھ 43 ہزار 146 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 27 ہزار 322 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 52 لاکھ 22 ہزار 719 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 53 ہزار 221 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 6 لاکھ 40 ہزار 544 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 15 ہزار 299 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 87 لاکھ 55 ہزار 133 تک جا پہنچی ہے۔