لاہور پولیس کا ہرجوان کمیونٹی پولیسنگ میں سب سے آگے ہے: ڈی آئی جی آپریشنز

کانسٹیبل محمد کاشف نے فرض شناسی اور ایمانداری کی مثال قائم کر دی کانسٹیبل محمد کاشف کو گزشتہ روز ڈیوٹی سے واپسی پر عامر روڈ شاد باغ سے ایک قیمتی موبائل فون ملا۔ اعلیٰ افسر کی موجودگی میں کانسٹیبل محمد کاشف نے موبائل فون اصل مالک کے حوالے کر دیا

لاہور پولیس کا ہرجوان کمیونٹی پولیسنگ میں سب سے آگے ہے: ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور ( دانش خان ) ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کا ہرجوان کمیونٹی پولیسنگ میں سب سے آگے ہے ، ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں تعینات کانسٹیبل محمد کاشف نے فرض شناسی اور ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔ کانسٹیبل محمد کاشف کو گزشتہ روز ڈیوٹی سے واپسی پر عامر روڈ شاد باغ سے ایک قیمتی موبائل فون ملا۔ کانسٹیبل محمد کاشف نے اپنے افسرکو موبائل فون ملنے کی فوری اطلاع دی۔ تحقیقات پر موبائل فون اکرم پارک شاد باغ کے رہائشی احمد رضاکا نکلا۔ اعلیٰ افسر کی موجودگی میں کانسٹیبل محمد کاشف نے موبائل فون اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ محمد کاشف جیسے دیانتدار اور فرض شناس جوان لاہور پولیس کا اثاثہ اور ماتھے کا جھومر ہیں۔