لاہورانویسٹی گیشن پولیس ہنجروال نے لاپتہ ہونیوالے19 سالہ امجد، 20سالہ راشداور4 سالہ اسدکو تلاش کر کے ورثاءکے حوالے کر دیا

انویسٹی گیشن پولیس ہنجروال نے مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچوں کو تلاش کیا۔ بچوں ورثاءنے تھانہ ہنجر وال میں اغواءکے مقدمات درج کروارکھے تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدرمنصورقمر کا بچوں کی بحفاظت بازیابی پر پو لیس ٹیمز کو شاباش

لاہورانویسٹی گیشن پولیس ہنجروال نے لاپتہ ہونیوالے19 سالہ امجد، 20سالہ راشداور4 سالہ اسدکو تلاش کر کے ورثاءکے حوالے کر دیا

لاہور(دانش خان )  لاہورانویسٹی گیشن پولیس ہنجروال کمیونٹی پالیسنگ کی پالیسی پرعمل پیرا لاپتہ ہونیوالے19 سالہ امجد، 20سالہ راشداور4 سالہ اسدکو تلاش کر کے ورثاءکے حوالے کر دیا۔ امجد نشے کا عادی تھاجو والدین کے منع کرنے پر گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا۔راشدپسند کی شادی نہ کروانے کی وجہ سے والدین سے ناراض ہو کر گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ 4 سالہ معصوم بچہ اسد گھر سے چیز لینے کے لئے نکلا اور راستہ بھٹک گیا تھا۔ انویسٹی گیشن پولیس ہنجروال نے مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچوں کو تلاش کیا۔ بچوں ورثاءنے تھانہ ہنجر وال میں اغواءکے مقدمات درج کروارکھے تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدرمنصورقمر کا بچوں کی بحفاظت بازیابی پر پو لیس ٹیمز کو شاباش۔