ا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ آفس آمد،سردار عثمان بزدار سے ملاقات

سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے پروگرام پر تبادلہ خیال، کورونا وباءکا پھیلاو روکنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی بات چیت، چوہدری پرویز الہی کی ریلیف بجٹ پیش کرنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد

لاہور ( دانش خان ) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ آفس آمد، چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات، بجٹ سیشن،سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے پروگرام پر تبادلہ خیال، کورونا وباءکا پھیلاو روکنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی بات چیت، چوہدری پرویز الہی کی ریلیف بجٹ پیش کرنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد، وزیر اعلی عثمان بزدار نے بجٹ سیشن احسن طریقے سے چلانے پر چوہدری پرویز الہی کی کاوشوں کو سراہا، وزیراعلیٰ اور سپیکر پنجاب اسمبلی کا عوام کی خدمت کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ، دونوں رہنماوں کا بہترین ورکنگ ریلیشن شپ پر اطمینان کا اظہار،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اتحادی ساتھ رہیں گے اور اتحاد بھی مضبوط تر ہو گا۔

پاکستان مسلم لیگ ق سے اتحاد پہلے سے مضبوط اور ورکنگ ریلیشن شپ بہتر ہوئی ہے ،آس لگانے والوں کو یاس کے سوا کچھ نہیں ملے گا، پہلے بھی ایک تھے، اب بھی ایک ہیں اور آئندہ بھی ایک رہیں گے ، غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی، اتحادیوں کے ساتھ ملکر عوام کی فلاح و بہبودکا مشن جاری رکھیں گے، اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں، صرف نان ایشوز پر سیاست چمکائی جا رہی ہے، تنقید کی پروا کئے بغیر عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ، عوام کی خدمت کے سفر میں تحریک انصاف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا ایجنڈا ہے نہ کورونا سے نمٹنے کا، سابق حکمرانوں نے میرے دور کے لینڈ مارک منصوبوں کو ختم کر کے عوام پر ظلم کیا، ہم صرف خدمت خلق پر یقین رکھتے ہیں ، صوبے کے عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے، اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہوں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار محنت کے ساتھ صوبے کے عوام کی خدمت کررہے ہیں ، رُکن قومی اسمبلی مونس الہی، صوبائی وزیر میاں محمود الرشید اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔