وزیر اعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہیں: وی سی او پی سی چوہدری وسیم اختر

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی وطن واپسی پر ان کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی، وی سی او پی سی

وزیر اعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہیں: وی سی او پی سی چوہدری وسیم اختر

 لاہور: وزیر اعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہیں اور اسی لیے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن     (او پی سی) پنجاب  چوہدری وسیم اختر نے کہا ہے کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ان کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہماری ذمہ داری ہے۔ کورونا کے باعث بڑی تعداد میں پاکستانی واپس آنا چاہتے تھے اسی لیے وزیر اعظم پاکستان نے ان کیلئے خصوصی انتظامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی وطن واپسی پر بھی ان کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔