حکومت اپنی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ویکسین کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

حکومت اپنی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ویکسین کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد :وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں دو ہزار سنٹرز پر ویکسین کی بلاتعطل فراہمی ایک چیلنج تھا ،حکومت اپنی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ویکسین کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت ہیلتھ اینڈ پاپولیشن تھنک ٹینک کےاجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ویکسین کی کوریج کو بڑھانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے ماہرین صحت نے بھی شرکت کی ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے حکومت اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ ملک بھر دو ہزار سنٹرز پر ویکسین کی بلاتعطل فراہمی ایک چیلنج تھا مگر حکومت اپنی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ویکسین کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

حکومت ویکسین کی بلاتعطل فراہمی کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دو ہزار سے زائد ویکسی نیشن سنٹرز ہیں جن پر روزانہ تین سے چارلاکھ افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ دنیا بھر میں ویکسین کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے