چینی بحریہ کے انسٹرکٹر نے زیرتربیت اہلکار کی جان بچالی

یہ واقعہ چین کی نیول ایوی ایشن یونیورسٹی میں پیش آیا جہاں زیر تربیت اہلکار نے دستی بم دور پھینکنا تھا مگر غلطی سے بم قریب باڑ ہی پر گر گیا

چینی بحریہ کے انسٹرکٹر نے زیرتربیت اہلکار کی جان بچالی

چینی بحریہ کے انسٹرکٹر نے دستی بم غلط انداز سے پھینکنے والے زیرتربیت اناڑی اہلکار کی جان کرشماتی انداز سے بچالی۔یہ واقعہ چین کی نیول ایوی ایشن یونیورسٹی میں پیش آیا جہاں زیر تربیت اہلکار نے دستی بم دور پھینکنا تھا مگر غلطی سے بم قریب باڑ ہی پر گر گیا۔ اس موقع پر انسٹرکٹر نے پھرتی کا مظاہرہ کیا اور اناڑی اہلکار کو پکڑ کر پاس موجود خندق میں چھلانگ لگا دی جس سے دونوں بم کے دھماکے میں محفوظ رہے۔ وہاں موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک لمحہ کی دیر ہوتی تو دونوں اہلکاروں کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔