حالات کو سامنے رکھ کر بجٹ کی تیاری کررہے ہیں، مشیر خزانہ

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں چیئرپرسن ایف بی آر، سابق سیکریٹری خزانہ وقار مسعود اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے

حالات کو سامنے رکھ کر بجٹ کی تیاری کررہے ہیں، مشیر خزانہ

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولیوں کے نظام میں موجود خامیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں، جبکہ موجودہ حالات کو سامنے رکھ کر نئے بجٹ کی تیاری کررہے ہیں۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں چیئرپرسن ایف بی آر، سابق سیکریٹری خزانہ وقار مسعود اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت تمام فریقوں سے بات چیت کرکے ان کی تجاویز پر غور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو درپیش مشکلات ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ اجلاس میں ڈیٹا کے ذریعے ٹیکس وصولیوں میں اضافے اور نظام میں بہتری کی تجاویز دی گئیں۔