عائزہ خان کی PIA طیارے میں اپنی موجودگی کی خبروں کی تردید

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر کچھ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے طیارے میں عائزہ خان اور اُن کے شوہر دانش تیمور بھی موجود تھے

عائزہ خان کی PIA طیارے میں اپنی موجودگی کی خبروں کی تردید

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ روز کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے بد قسمت طیارے میں اپنی اور شوہر دانش تیمور کی موجودگی کی خبروں کی تردید کردی۔ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر کچھ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے طیارے میں عائزہ خان اور اُن کے شوہر دانش تیمور بھی موجود تھے۔ عائزہ خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’براہ مہربانی جھوٹی خبریں پھیلانا بند کریں۔ 

  عائزہ خان نے کہا کہ ’جھوٹی خبریں پھیلانے کے بجائے اُن لوگوں کے لیے دُعا کریں جو اِس افسوسناک حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔ اداکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں کہا کہ ’اللّہ اُن کو ہدایت دے جو بنا کسی تصدیق کے جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلا دیتے ہیں اور اللّہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔