صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین کا طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس

فنی خرابی کے باعث یہ افسوسناک حادثہ رونما ہواجبکہ آرمی کوئیک ریسپانس ، رینجرز اور سول انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی بروقت کارروائی سے لوگوں کے جان و مال کو مزید نقصان سے محفوظ کیا گیا

صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین کا طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس

لاہور :  صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے پی آئی اے ایئر بس طیارہ کے حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ فنی خرابی کے باعث یہ افسوسناک حادثہ رونما ہواجبکہ آرمی کوئیک ریسپانس ، رینجرز اور سول انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی بروقت کارروائی سے لوگوں کے جان و مال کو مزید نقصان سے محفوظ کیا گیا ۔

انہوں نے کہاکہ یقینی طور پر طیارے کا آبادی میں گرکر تباہ ہونا ایک تشویشناک عمل ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی اصل وجہ سامنے آسکے گی کہ حقائق کیاں ہیں تاہم تحریک انصاف کی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے ۔