کورونا سے صحت یاب ہوکر محمد عامر دوبارہ ٹی ٹین لیگ کا حصہ بن گئے

کورونا سے صحت یاب ہوکر محمد عامر دوبارہ ٹی ٹین لیگ کا حصہ بن گئے

ابو ظہبی(سپورٹس ڈیسک):  کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر دوبارہ ٹی ٹین لیگ کا حصہ بن گئے ہیں۔گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹین لیگ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا تاہم اب مکمل صحت یاب ہونے کے بعد وہ دوبارہ سے بنگلا ٹائیگرز ٹیم کے ساتھ وابستہ ہوگئے ہیں۔

فاسٹ بولر بنگلا ٹائیگرز کی جانب سے آخری پانچ میچز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ بنگلا ٹائیگرز نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں، تین میں کامیابی کے ساتھ ان کی پوائنٹس ٹبیل پر اس وقت چوتھی پوزیشن ہے۔