سنچری کے بعد ڈیوڈ وارنر نے بیٹنگ گلووز نوعمر پرستار کو دے دیے

سنچری کے بعد ڈیوڈ وارنر نے بیٹنگ گلووز نوعمر پرستار کو دے دیے

میلبورن: انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں سنچری کے بعد ڈیوڈ وارنر نے بیٹنگ گلووز نوعمر پرستار کو دے دیے۔

انگلینڈ سے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں سنچری بنانے والے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے اپنے بیٹنگ گلووز گراؤنڈ میں موجود نوعمر پرستار کو دے دیے۔

ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے ٹیم کو 269رنز کا آغاز فراہم کیا، پویلین واپسی پر انھوں نے اپنے بیٹنگ گلووز بچے کوجب دیے تو وہ خوشی سے پھولا نہ سمایا۔

ہیڈ اور وارنر نے میلبورن میں بڑی اوپننگ شراکت کا ریکارڈ توڑ دیا

ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر نے میلبورن میں سب سے بڑی ون ڈے اوپننگ شراکت کا ریکارڈ توڑ دیا، انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں دونوں نے ٹیم کو 269 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

اس سے قبل ون ڈے فارمیٹ میں یہاں پر سب سے بڑی 225 رنز کی اوپننگ شراکت کا اعزاز ایڈم گلکرسٹ اور رکی پونٹنگ کے پاس تھا، انھوں نے بھی یہ رنز انگلینڈ کے ہی خلاف بنائے تھے۔

اسی میچ کے دوران ڈیوڈ وارنر نے ایک اور اہم اعزاز بھی اپنے نام کیا،انھوں نے 1043 دن کے بعد انٹرنیشنل سنچری بنائی ،وہ آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے دوسرے کرکٹر بن گئے۔

انگلینڈ کے خلاف میچ میں انھوں نے کیریئر کی 19 ویں ایک روزہ سنچری اسکور کی، رکی پونٹنگ 29 سنچریوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں ، مارک وا 18 تھری فیگر اننگز کے ہمراہ دوسرے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔