معروف صوفی بزرگ حضرت میاں میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ 397ویں عرس مبارک کے سلسلہ میں کئے جا نیوالے انتظامات بارے اہم اجلاس

وزیر اوقاف مزار اقدس پر عرس تقریبات کا آغاز چادر پوشی سے کریں گے  محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی جانب سے زائرین کے لیے لنگر اور عرس کی دیگر تقریبات اور انتظامات کے لئے مبلغ  6  لاکھ ہزار12روپے مختص  وطنِ عزیز پاکستان کے علاوہ دنیا بھر کی معروف دانشگاہوں اور علمی حلقوں کی معتبر شخصیات تشریف فرما ہوں گی

 معروف صوفی بزرگ حضرت میاں میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ 397ویں عرس مبارک کے سلسلہ میں کئے جا نیوالے انتظامات بارے اہم اجلاس

لاہور: برصغیر کے معروف صوفی بزرگ حضرت میاں میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ 397ویں عرس مبارک کے سلسلہ میں کئے جا نیوالے انتظامات بارے منعقد ہ اہم اجلاس کی صدارت وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ  نے کی۔ اس موقع پرایڈیشنل سیکر ٹری اطہر مسعود، ڈائریکٹر جنرل سید طاہر رضا بخاری، چیئرمین مذہبی امورکمیٹی حاجی محمد اکرم، ایڈمنسٹریٹر لاہور زون عابد شبیر لغاری،منیجر دربارشیخ جمیل احمدو دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام دربار حضرت میاں میرؒ لاہور کا سالانہ عرس مبارک مورخہ7،8ربیع الاول1442ہجری(25،26اکتوبر2020ء)انعقاد پذیر ہوگا۔

وزیر اوقاف، سیکرٹری اوقاف مزار اقدس پر عرس تقریبات کا آغاز بروز اتوار بعد نماز ظہر  چادر پوشی سے کریں گے۔اس سلسلہ میں محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی جانب سے زائرین کے لنگر اور عرس کی دیگر تقریبات اور انتظامات کے لئے مبلغ  6  لاکھ ہزار12روپے کے فنڈز مختص کر دئے گئے ہیں۔عرس مبارک کی تقریبات میں وطنِ عزیز پاکستان کے علاوہ دنیا بھر کی معروف دانشگاہوں اور علمی حلقوں کی معتبر شخصیات تشریف فرما ہوں گی۔سیکیورٹی کے لئے وکلوز سرکٹ کیمرے،LCD'Sنصب کی جائیں گی۔زائرین کو واک تھرو گیٹس سے  گزارا جائے گا۔کرونا سے بچاؤ کے لئے ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال لازمی عمل میں لایا جائے گا۔دربار شریف میں ہونے والی سرگرمیوں پر مکمل طور پر نظررکھنے کے لئے الگ سے کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا۔