چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ(ڈی ایچ اے)پاکپتن ڈاکٹر محمد احمد شہزاد نے آج ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن کا دورہ

انہوں نے کہا کہ جیل ہذا میں کوویڈ۔19،ڈینگی،ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس جیسی موذی امراض سے نبٹنے کے لیے تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جارہا ہے اورجیل میں مقید قیدیوں کو واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے صاف پانی کی فراہمی بھی جاری ہے

 چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ(ڈی ایچ اے)پاکپتن ڈاکٹر محمد احمد شہزاد نے آج ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن کا دورہ

لاہور: چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ( ڈی ایچ اے) پاکپتن ڈاکٹر محمد احمد شہزاد نے آج ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیل ہذا میں کوویڈ۔19،ڈینگی، ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس جیسی موذی امراض سے نبٹنے کے لیے تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جارہا ہے اورجیل میں مقید قیدیوں کو واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے صاف پانی کی فراہمی بھی جاری ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ نے مزید کہا کہ جیل میں اسیران خصوصا خواتین اسیران  بہترین ماحول میسر ہے۔ڈاکٹر محمد احمد شہزاد نے کچن کا وزٹ کیا اور قیدیوں کے لیے بنائے گئے کھانے کو کھا کر چیک کیا۔

انہوں نے جیل انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال میں مریض قیدیوں کے لیے ضروری آلات وادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔سپرنٹنڈنٹ جیل ریاض احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔