طالبات کاسوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا مطالعاتی دورہ

 حکومت کا عوام کو بنیادی سہولیا ت کی فراہمی کو ان کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے تیز تر اقدامات کا آغاز محکمہ سماجی بہبود کے تربیتی مراکز خواتین کو ہنر مند بنا کر اپنی خدمات میں پیش پیش ہیں حکومت پنجاب نے رواں مالی سال کے بجٹ میں سوشل یرسیکٹر پر خصوصی توجہ دی ہے لاہور میں بنائی جانے والی پناہ گاہوں کی مقبولیت اور افادیت کو دیکھتے ہوئے ڈویژن ہیڈ کوارٹر میں مزید پناہ گاہیں قائم کی جا رہی ہیں معاشرے کے محروم طبقے خواجہ سراوں کی فلاح و بہبود کے لئے مساوات پروگرام کا آغاز

 طالبات کاسوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا مطالعاتی دورہ

لاہور :ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ میں کوئین میری کالج کی انٹر ن شپ کے لئے آئی طالبات کے وفد نے آج سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا مطالعا تی دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ارشاد وحید شاہ نے محکمہ کا وزٹ کرایا۔انہوں نے طالبات کے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا عوام کو بنیادی سہولیا ت کی فراہمی کو ان کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے تیز تر اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ سماجی بہبود نے خواتین کو کار آمد شہری بنانے کے لئے مختلف پراجیکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔تاکہ وہ مستقبل کا کار آمد شہری بن کر اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔ اس سلسلے میں محکمہ سماجی بہبود کے تربیتی مراکز خواتین کو ہنر مند بنا کر اپنی خدمات میں پیش پیش ہیں۔

حکومت پنجاب نے رواں مالی سال کے بجٹ میں سوشل یرسیکٹر پر خصوصی توجہ دی ہے جس کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ لاہور میں بنائی جانے والی پناہ گاہوں کی مقبولیت اور افادیت کو دیکھتے ہوئے موجودہ بجٹ میں ڈویژن ہیڈ کوارٹر میں مزید پناہ گاہیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں بے گھر افراد کے لئے ''پناہ گاہ'' کا منصوبہ بے حد کامیاب رہا ہے۔ پنجاب احساس پراگرام کے تحت پورے پنجاب میں پناہ گاہوں کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بجٹ میں احساس پروگرام کے تحت معاشرے کے محروم اور توجہ طلب طبقوں کے لئے تجویز کردہ پروگرامز ک لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت باہمت بزرگ پروگرام کا آغاز خوش آئند ہے۔ معذور افراد اور ان کے خاندانوں کی مشکلات کے ازالے کے لئیے ہم قدم پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بیواؤں اور یتیموں کی کفالت کے لئیے سر پرست پروگرام متعارف کروایا جا رہا ہے۔ معاشرے کے محروم طبقے خواجہ سراوں کی فلاح و بہبود کے لئے''مساوات'' پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ احساس پروگرام کے تحت متعارف کروائے جانے والے پروگرامز پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔