اورنج لائن میٹرو ٹرین سی پیک کا مکمل ہونے والا پہلا ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے

 میٹرو ٹرین پاک چین دوستی کی علامت، اہل لاہورکیلئے ایک شاندار تحفہ ہے اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے گرین وژن کے تحت ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا منصوبہ ہے  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 25 اکتوبر کو اورنج لائن منصوبہ کا افتتاح کریں گے، وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی

اورنج لائن میٹرو ٹرین سی پیک کا مکمل ہونے والا پہلا ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے

لاہور: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سی پیک کا مکمل ہونے والا پہلا ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے اور یہ پراجیکٹ پاک چین دوستی کی علامت اور اہل لاہور کے لئے ایک شاندار تحفہ ہے۔ یہ بات انہوں نے آج سید موج دریا روڈ پر واقع لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے انارکلی سٹیشن پر اورنج ٹرین منصوبہ سے متعلق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔  صوبائی وزیر نے بتایا کہ 25 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اورنج لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹر ٹرین کو پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹرانسپورٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

جس پر تقریباً اڑھائی لاکھ مسافر روزانہ سفر کریں گے اور اس منصوبے سے 4 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کو چلانے کے لئے سالانہ 5 ارب 62لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا ٹریک 27.12 کلومیٹر پر محیط ہیجس پر26 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔منصوبے کے تحت 27 کلومیٹر کا فاصلہ 45 منٹ میں طے ہوگا۔ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سے ملتان روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگااور ماحولیاتی آلودگی میں بتدریج نمایاں کمی آئے گی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کی تکمیل سے اہا لیان لاہور کو عالمی معیار کی ماحول دوست سفری سہولت میسر آئے گی۔

اورنج لائن منصوبہ پاک چین دوستی کا شاہکار ہے۔ عوام کو بہتر سے بہتر ٹرانسپورٹ،تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔جدید انفراسٹرکچر معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ وزیر اعظم عمران خان کے پاکستان کے گرین وژن کے تحت ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا منصوبہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اورنج لائن کو اپنے ترجیحی منصوبوں پر فوقیت دی۔ جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کا طرز زندگی بدلنے کیلئے کوشاں ہے۔