چھوٹے کاروبار کی رجسٹریشن کے حوالے سے لیبر ڈیپارٹمنٹ کا بڑا اقدام

موبائل ایپلیکیشن کی تیاری پر کام کا آغاز، سیکرٹری لیبر قبضہ مافیا کے خلاف بھی لیبر ڈیپارٹمنٹ ان ایکشن 200 ایکٹر زمین اور 123 فیلٹس ناجائز قابضین سے واگذارکروالئے: احمد جاوید قاضی

چھوٹے کاروبار کی رجسٹریشن کے حوالے سے لیبر ڈیپارٹمنٹ کا بڑا اقدام

لاہور: سیکرٹری لیبر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت سیکرٹری آفس میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ لیبر پی آئی ٹی بی کے تعاون سے دکانوں اور چھوٹے کاروبار کی رجسٹریشن کیلئے موبائل ایپلیکیشن تیار کرے گا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی صائمہ شیخ نے سیکرٹری لیبر کو موبائل ایپلیکیشن کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔ سیکرٹری لیبر نے کہا کہ کاروبار کی رجسٹریشن کیلئے موبائل ایپلیکیشن جلد از جلد تیار کی جائے۔ جس کے ذریعے دکانوں اور سٹورز پر کام کرنے والے افراد کو بھی رجسٹر کیا جا سکے گا۔ رجسٹریشن کے بعد دکاندار کو آن لائن رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا اور لیبر آفیسر اپنے وزٹ کے دوران کیو آر کوڈ کے ذریعے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کر ے گا۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔ کاروبار میں آسانی اور درست ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے محکمہ نے متعدد پراجیکٹس شروع کر رکھے ہیں۔ بڑے صنعتی یونٹس کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن سروسز پہلے ہی فراہم کی جا رہی ہیں۔ سیکرٹری لیبر نے کہا کہ کاروباری ادارے سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن بھی آن لائن جمع کر وا رہے ہیں۔ رواں ماہ سوشل سیکورٹی سے رجسٹرڈ صنعتی و تجارتی اداروں نے 73فیصد سے زائد کنٹری بیوشن آن لائن جمع کروائی ہے۔ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ڈیجیٹل پنجاب کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

ڈیجیٹلا ئزئشن سے انتظامی امور میں شفافیت کے ساتھ محکمہ کی استعدار کار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اجلاس میں ڈی جی لیبر فیصل نثار، ایڈیشنل ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی صائمہ شیخ، ڈائریکٹر ریفارمز پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن ڈاکٹر فاطمہ اوردیگر افسرا ن نے لیبر ڈپارٹمنٹ میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔ مزید براں سیکرٹری لیبر نے ڈائریکٹر جنرل لیبر کی قبضہ مافیا سے لیبر کالونی کی زمین اور فیلٹس واگذار کروانے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ ڈائریکٹر جنرل لیبر کی جانب سے حالیہ دنوں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں لیبر کالونی کے لئے مختص دو سو ایکٹر زمین واگذار کروائی جبکہ ڈیفنس روڈ لاہور پر واقع لیبر کالونی کے 123 فیلٹس ناجائز قابضین سے واگذار کروا کر اصل حق دار وں کے سپرد کئے جا چکے ہیں۔