پنجاب حکومت 27 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے طویل ترین لاک ڈاؤن کے خلاف وفاقی حکومت کے سنگ بھرپور انداز میں یوم سیاہ منائے گی

وہ آج یہاں مجوزہ یوم سیاہ کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے-کشمیر کمیٹی کے ارکان ایم پی اے مہندر پال سنگھ اورایم پی اے نذیر احمد چوہان سمیت سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری آئی اینڈ سی اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے

 پنجاب حکومت 27 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے طویل ترین لاک ڈاؤن کے خلاف وفاقی حکومت کے سنگ بھرپور انداز میں یوم سیاہ منائے گی

لاہور: صوبائی وزیر قانون و چیئرمین کشمیر کمیٹی پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 27 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے طویل ترین لاک ڈاؤن کے خلاف وفاقی حکومت کے سنگ بھرپور انداز میں یوم سیاہ منائے گی-وہ آج یہاں مجوزہ یوم سیاہ کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے- کشمیر کمیٹی کے ارکان ایم پی اے مہندر پال سنگھ اورایم پی اے نذیر احمد چوہان سمیت سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری آئی اینڈ سی اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے. سیکریٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور نے انتظامات پر بریفنگ دی-

راجہ بشارت نے کہا کہ ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیری عوام کبھی بھارت کے جبر کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے-انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو 90 شاہراہ قائد اعظم تا فیصل چوک ریلی منعقد کی جائے گی جس کی قیادت گورنرچوہدری محمد سرور اوروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان  بزدار کریں گے جبکہ تمام وزراء، اراکین اسمبلی اور سول سوسائٹی کے ارکان شرکت کریں گے-انہوں نے کہا کہ ریلی سے پہلے گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب میڈیا سے گفتگو کریں گے- سات بجے شام صوبہ بھر میں ایک منٹ کے لیے بلیک آؤٹ کیا جائے گا اورصوبہ بھر کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں مشعل بردار ریلیاں منعقد ہوں گی-وزیر قانون نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر کشمیریوں کی حمایت میں بینرز آویزاں کیے جائیں -

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سمیت تمام ذرائع ابلاغ پر ریلی کی بھر پور اشاعت کی جائے گی تاکہ ہمارا پیغام عالمی کمیونٹی تک پہنچ جائے-راجہ بشارت نے کہا کہ بدترین بھارتی مظالم کے سامنے کشمیری عوام کا عزم متزلزل نہیں ہوا-ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے-انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس طرح عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر کیا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی. پی ٹی آئی حکومت کی کاوشوں سے انشائاللہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہو گی اور انہیں آزادی مل کر رہے گی-انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ عملی شکل اختیار کرے گا-